لندن23جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات تقریباً دس بجے (جی ایم ٹی) پولیس کو ایئر پورٹ طلب کیا گیا کیونکہ جہازپرپولینڈ سے تعلق رکھنے والا شخص کافی شور کر رہا تھا۔افغان پولیس ان تیس دیہاتیوں کی تلاش میں مصروف ہے، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں طالبان عسکریت پسند اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ قندھار صوبے کے جنوب میں جمعے کے روز عسکریت پسندوں نے قریب ستر دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں سے سات کی لاشیں ایک ہائی وے کے قریب پائی گئی تھیں۔ لاپتہ افراد میں سے تیس کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا، تاہم بقیہ تیس مغویوں کے بارے میں کوئی معلومات میسر نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان دیہاتیوں کو کابل حکومت کے ساتھ مشتبہ تعاون کے الزام میں یرغمال بنایا گیا۔